Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 8 november, 2009, 04:24 GMT 09:24 PST

ڈیویڈ ہیئی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن

لڑائی کے دوران ہیئی کی ہاتھ ٹوٹ گیا

برطانیہ کے باکسر ڈیوڈ ہیئی نے روسی باکسر نیکولائی ویلی یو کو ہرا کر عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

نیورمبرگ میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایش کی ہیوی ویٹ چیپمپئن شپ میں انتیس سالہ ڈیوڈ ہیئی نے ججوں کے اکثریتی فیصلے سے یہ مقابلہ جیت لیا۔

ہئیی نے اس مقابلے میں چھتیس سالہ ویلی یو کو اپنی تیز رفتاری اور چستی سے مات دی۔

لندن کے رہنے والے ڈیوڈ ہئیی دو ہزار تین میں لیونکس لیوس کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے برطانوی باکسر ہیں جنہوں نے یہ عالمی اعزاز حاصل کیا ہے۔

نیورمبرگ میں باکسنگ کے دس ہزار شائقین نے یہ مقابلے دیکھا جس میں برطانوی شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ہیئی کے لیے یہ فتح اس لیے اور بھی زیادہ اہمیت کی حامل تھی کیونکہ تیسرے راونڈ میں ہیئی کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا۔

ہیئی نے اس جیت کے بعد کہا یہ چیمپیئن شپ جیتنا ان کے لیے ایک خواب سے کم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی عالمی چیمپئن بننا چاہتے تھے۔

ہیئی نے کہا کہ تیسرے راونڈ میں ان کا ہاتھ زخمی ہونے کے بعدانھیں باقی فائٹ زیادہ تر ایک ہاتھ سے لڑنی پڑی۔

اپنے مد مقابل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کا سر کسی پتھر کی طرح سخت تھا اور اس سے سخت چیز پر انھوں نے کبھی مکا نہیں مارا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔