Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 7 november, 2009, 15:08 GMT 20:08 PST

باکسنگ: ہائے اور ولیو مد مقابل

ہائے اور ولیو

ولیو وزنی ہونے کے علاوہ برطانوی باکسر ہائے سے سات انچ لمبے بھی ہیں

سنیچر کو جرمنی کے شہر نرمبرگ میں برطانیہ کے دیوڈ ہائے روسی باکسر ہیوی ویٹ چمپیئن نکولے ولیو سے ان کا اعزاز چھیننے کے لیے باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔

انتیس سالہ ہائے دو ہزار تین میں لینوکس لیوس کی ریٹائر نٹ کے بعد پہلے برطانوی ہیوی ویٹ باکسر کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

ہائے کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کو زیادہ تشہیر اور بڑھاوے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ چھوٹا سا برطانوی شخص اس روسی دیو کو کیسے شکست دے گا‘۔

جمعے کی رات جب ان باکسروں کا وزن کیا گیا تو ہائے کا وزن اب تک ان کے کریئر میں سب سے زیادہ پندرہ سٹون (تقریباً پچانوے کلو) تھا۔ جبکہ ولیو کا وزن اندازے سے کم

بائیس سٹون (تقریباً ایک سو چالیس کلو) تھا۔ اس کے علاوہ ولیو برطانوی باکسر ہائے سے سات انچ لمبے بھی ہیں۔

ولیو کو اب تک اکیاون مقابلوں میں صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ ہائے بھی اب تک اپنے کریئر میں تئیس میں سے صرف ایک مقابلہ ہارے ہیں۔

ولیو کے منیجر کا کہنا ہے کہ میچ کی تیاری میں ہائے کی رفتار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ولیو ٹھنڈے مزاج کے ہیں لیکن ہائے کے طعنوں نے انہیں برہم کیا ہے جس کا بدلہ وہ رنگ میں لیں گے۔

ہائے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے باکسر ہوں گے جو ولیو کو ناک آؤٹ کریں گے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔