Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 7 november, 2009, 19:19 GMT 00:19 PST

نیوزی لینڈ جیت گیا

برینڈن میکلم

میکلم نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے

ابوظہبی میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے تین سو چار رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اڑتالیسویں اوور میں دو سو انتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رن سلمان بٹ نے بنائے جن کا سکور انسٹھ تھا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سٹائرس نے تین اور ملز اور وٹوری نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈکلِک

کلِک میچ کی تصویری جھلکیاں

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میکلم نے سب سے زیادہ ایک سو اکتیس رنز بنائے۔ انہوں نے تین چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اکتیس رنز بنائے اور عمر گل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ریڈمنڈ اور میکلم نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ پہلے میچ میں ٹاپ سکورر رہنے والے ریڈمنڈ صرف چھ رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر کپتان یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور اکیس تھا۔

نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی گپتل تھے جو نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد عبدالرزاق کا پہلا شکار بنے۔ انہوں نے باسٹھ رن بنائے۔ میکلم اور گپتل کے درمیان ایک سو چھبیس رن کی شراکت ہوئی۔شاہد آفریدی نے پاکستان کو تیسری کامیابی ٹیلر کو بولڈ کر کے دلوائی۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

پاکستانی ٹیم

تین میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے

سکاٹ سٹائرس آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جو نو رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ دو سو چودہ کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب کپتان ڈینیئل ویٹوری کو عبدالرزاق نے آؤٹ کر دیا۔ ویٹوری اور میکلم کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے چوّن رن کی شراکت داری ہوئی۔ نیل بروم آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے ، انہیں شاہد آفریدی نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

تین میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے نو نومبر کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا جس کے بعد دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بارہ اور تیرہ نومبر کو دبئی میں ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے سیریز دو ہزار چار میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی تھی جس میں نیوزی لینڈ نے چار، ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے اسّی ون ڈے میچوں میں سے پاکستان نے اڑتالیس جیتے ہیں، تیس میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک ٹائی ہوا ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔