Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 5 november, 2009, 15:23 GMT 20:23 PST

پاکستان ٹورنامنٹ کے فائنل میں

سہیل عباس

سہیل عباس کے اس ٹورنامنٹ میں گول کی تعداد سات ہوگئی ہے

پاکستانی ہاکی ٹیم جاپان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فرانس میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ یہ گول سہیل عباس اور ریحان بٹ نے کئے تھے۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید چار گول کرڈالے یہ گول سہیل عباس۔ ریحان بٹ زبیراور شکیل عباسی نے کئے۔

سہیل عباس کے اس ٹورنامنٹ میں گول کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ بین الاقوامی ہاکی میں ان کے مجموعی گول اب 296 ہوگئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ اس نے اٹلی اور روس کو پانچ صفر سے جبکہ فرانس کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔

ہفتے کو وہ آخری لیگ میچ پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

جاپان کی ٹیم تین میچز جیتنے کے بعد پہلا میچ ہاری ہے ۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم آئندہ سال مارچ میں بھارت میں کھیلے جانے والے عالمی کپ میں شرکت کرے گی۔

ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد سے ابتک پاکستانی ہاکی ٹیم کبھی بھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں رہی ہے۔

اس نے چار مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔ اس کی سب سے خراب کارکردگی1986 میں رہی تھی جب اس نے گیارہویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔