Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 5 november, 2009, 10:48 GMT 15:48 PST

’کوالیفائی کرنا مشکل ہے ناممکن نہیں‘

لیور پول کی ٹیم

ہم بہت مایوس ہوئے ہیں کیونکہ یہ ہمارے لیے اچھا موقع تھا:رافیئل بنیتز

انگلش فٹبال کلب لیورپول کے مینیجر رافیئل بنیتز نے ان خدشات کو رد کر دیا ہے کہ ان کی ٹیم کے یورپین چیمپئنز لیگ مقابلوں کے کوارٹر فائنلز تک رسائی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

بدھ کی شام کھیلے جانے والے میچ میں لیور پول اور لیون کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

لیون کے خلاف میچ میں ریان بابل کے گول کی بدولت لیورپول نے برتری حاصل کی تھی جو اختتامی لمحات تک قائم تھی لیکن اضافی وقت میں لیون کے کھلاڑی لیساندرو نےگول کر کے میچ برابر کر دیا۔

اس میچ کے برابر ہونے سے لیون نے اگلے مرحلے میں جگہ بھی بنا لی جبکہ اب ٹورنامنٹ کی آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے لیور پول کو نہ صرف ڈیبریسن کلب کو شکست دینا ہوگی بلکہ یہ امید بھی کرنی ہوگی کہ فیورنشیا لیون کو ہرا نہ دے۔ .

لیور پول کے مینیجر کا کہنا ہے کہ ’ہمارا کوالیفائی کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنا میچ جیتنا ہو گا اور پھر دیکھنا ہو گے کہ لیون اور فیورنشیا کے میچ میں کیا ہوتا ہے۔اس کے بعد ہی ہم اگلے میچ کے بارے میں سوچیں گے‘۔ میچ کے بارے میں رافئل بنیتز نے کہا کہ ’ہم بہت مایوس ہوئے ہیں کیونکہ یہ ہمارے لیے اچھا موقع تھا‘۔

اس وقت اس گروپ میں لیون کے دس پوائنٹس ہیں، فیورنشیا نو پوائنٹس کے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لیورپول کے چار پوائنٹس ہیں اور لیون کے خلاف فیورنشیا کی فتح کے صورت میں لیورپول اپنا آخری گروپ میچ جیت کر بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے گا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز لیگ میں شامل دیگر انگلش کلبوں میں سے مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل اور چیلسی پہلے ہی آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنا چکے ہیں۔.

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔