Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 5 november, 2009, 13:14 GMT 18:14 PST

بنگلہ دیش کرکٹ سیریز جیت گیا

نعیم اسلم

بلے باز نعیم اسلام نے تہتر رنز بنائے اور مین آف میچ کے حق دار ٹھہرے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پانچویں ایک روز میچ میں زمبابوے کو ایک وکٹ سے شکست دے کرسیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔

پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ زمبابوے نے مقررہ پچاس اورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکیس رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے بیٹسمین بی آر ایم ٹیلر نے سنچری سکور کی۔

انھوں نے ایک سو پچیس گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ایک سو اٹھارہ رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تین بالرز عبدالرزاق، ثاقب الحسن اور محمد اللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بنگہ دیش نے اپنی اننگز شروع کی تو آٹھ کے سکور پر بیٹسمین محمد اشرف پانچ رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز نعیم اسلام تھے۔

انھوں نے ایک سو تین گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے تہتر رنز بنائے اور مین آف دے میچ کے حق دار ٹھہرے۔ بنگلہ دیش کے ہی عبدالرزاق کو مین آف سیریز قرار دیا گیا ہے۔

دوسرے نمایاں بلے بازوں میں محمد اللہ اور راقب الحسن تھے جنہوں نے بالترتیب تینتیس اور اکتیس رنز سکور کیے۔ میچ میں بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے چگمبرا اور میٹسکنیری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی اس سیریز میں چار میچ بنگلہ دیش نے اور ایک زمبابوے نے جیتا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔