
راجر فیڈرر نے اپنا سنگلز میچ جیت لیا تاہم ڈبلز مقابلہ ہار گئے
سوئس اِنڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں پاکستان کے کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے امریکی پارٹنر جیمز سیریتانی نے عالمی نمبر ون کھلاڑئ راجر فیڈرر کو ہرا دیا ہے۔ اس میچ میں فیڈرر کے پارٹنر مارکو کیودینیلی تھے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں اعصام الحق اور مارتینیلی نے فیڈرر اور کیودینیلی کو چھ چار اور چھ تین سے ہرا دیا۔
اس کے علاوہ سنگلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی پر تیسرے نمبر پر سربیا کے کھلاڑی نوواک ڈیوکووِچ نےجرمنی کے آندریئاس بیک کو شکست دے دی۔ فیڈرر بدھ کو اٹلی کے کھلاڑی آندریئاس سیپی کے خلاف میچ کھیلیں گے۔
© MMIX