Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 1 november, 2009, 02:23 GMT 07:23 PST

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ پاکستان کی جیت

فائل فوٹو، پاکستان ہاکی ٹیم

ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نسبتاً آسان ٹیمیں ملی ہیں

فرانس کے شہر لیل میں سنیچر کو شروع ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں اٹلی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کی ٹیم صرف ایک گول سے جیت رہی تھی تاہم دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاریوں نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے اٹلی کے گول پر کئی حملے کیے جس کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیم کو متعدد پینلٹی کارنر بھی ملے۔

پاکستان کی طرف سے پہلا گول سب سے زیادہ گول کرے کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے کھلاڑی سہیل عباس نے پینیلٹی سٹروک پر کیا۔

دوسرا گول بھی پینلٹی کارنر پر ہی ہوا لیکن اس بارگول پوسٹ میں بال پھینکا فل بیک محمد عمران نے۔یہ گول دوسرا ہاف شروع ہونے کے بعد میچ کے تینتالیسویں منٹ پر ہوا۔تیسرا گول سینتالیسویں منٹ پر سہیل عباس نے پینلٹی کارنر پر کیا۔پاکستان کی طرف سے چوتھا گول فیلڈ گول تھا جسے محمد زبیر نے کیا۔

پانچواں اور آخری گول میچ ختم ہونے سے صرف دو منٹ پہلے عبدالحسیم خان نے کیا یہ بھی فیلڈ گول تھا۔

آج ہونے والے دوسرے دو مقابلوں میں جاپان نے روس کو صفر کے مقابلے چار گول سے شکست دی جبکہ میزبان فرانس اور پولینڈ کی ٹیمیوں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم کی عالمی رینکنگ تو نمبر سات ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کا رینک پہلا ہے اس کے بعد جاپان کی ٹیم ہے جس کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن چودہویں ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ہی 2010 میں بھارت میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر سکے گی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔