Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 1 november, 2009, 17:01 GMT 22:01 PST

پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

فائل فوٹو، پاکستان ہاکی ٹیم

ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ میزبان فرانس، پولینڈ اور جاپان کی ٹیموں سے ہو گا

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے عالمی کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں روس کے خلاف اپنا دوسرا میچ صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ہے۔

اتوار کو یہ میچ فرانس کے شہر لیل میں کھیلا گیا۔ سنیچر کو پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں اٹلی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے دی تھی۔

روس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم آغاز سے ہی اپنے سے کمزور حریف پر حاوی رہی اور میچ کے تئیسویں منٹ میں ریحان بٹ نے ایک فیلڈ گول کر دیا۔دوسرا گول شکیل عباسی نے اکتیسویں منٹ پر کیا اور ٹھیک دو منٹ پر پاکستان کے کھلاڑی پھر حملہ آور ہوئے اور پینلٹی کارنر حاصل کیا جس پر سہیل عباس نے گول کر دیا۔

پہلے ہاف کے ختم ہونے پر پاکستان کی ٹیم تین گول سے جیت رہی تھی۔دوسرا ہاف شروع ہونے کے بعد جلد ہی پاکستان کی ٹیم نے میچ کے سینتیسویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کیا۔ اس بار محمد عمران نے گیند کو گول پوسٹ میں پھینکا۔

پانچواں اور آخری فیلڈ گول میچ کے تینتالیسویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے کیا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو اور میچ کھیلے گیے جن میں جاپان نے پولینڈ کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دی اور میزبان ٹیم فرانس نے اٹلی کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔