Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 31 october, 2009, 18:03 GMT 23:03 PST

انڈیا کی چھ وکٹوں سے جیت

یوراج سنگھ

یوراج سنگھ کو مین آف دی میچ کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو دو سو تیس رنز کا ہدف دیا تھا جو انڈیا نے یوراج اور دھونی کی ایک سو اڑتالیس رنز کی شراکت کی بدولت آسانی سے حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تریپن کے مجموعی سکور پر انڈیا کی تین وکٹیں گر چکی تھیں جب سہواگ (11)، تندولکر (32) اور گمبھیر (6) رنز بنا کر پویلین واپس جا چکے تھے۔ اس موقع پر کریز پر یوراج کا ساتھ دینے دھونی آئے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو اڑتالیس رنز بنائے۔ یوراج 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دھونی 71 کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوراج نے بولنگ میں بھی عمدہ کاکردگی دکھائی اور آٹھ اووروں میں تیس رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انہیں مین آف دی میچ کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیک ہسی نے اکیاسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ رکی پونٹنگ نے 59 اور شین واٹسن نے 41 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

انڈیا کی طرف سے سب سے کامیاب بولر جدیجا رہے جنہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ رائنا، یوراج اور ہربھجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بدھ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کو ننانوے رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ دو نومبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔