
سرینا ولیم اس سال کے آخر میں پھر سرِ فہرست آنے اور نمبر ون بننے میں کامیاب ہو جائیں گی کیوں کہ دینارا سفینا دوہا میں ہونے والے سال کے آخری مقابلے سونی ارکسن چمپئن شپ سے دست بردار ہو گئی ہیں۔
جلینا جانکووچ سے مقابلے کے دوران اووپنگ راؤنڈ کے بعد سفینا قمر کی چوٹ کے باعث کھیل سے دست بردار ہو گئی تھیں جس سے سرینا کے لیے نمبر ون کا میدان صاف ہو گیا۔
ویمبلڈن چمپئن سرینا نے بعد میں اپنی ہی بہن وینس کو 7ء5، 4ء6، 6ء7 سے ہرا کر مقابلہ جیت لیا۔
سرینا کو اب سرفہرست آنے کے لیے روسی دینارس سفینا کے برخلاف صرف ایک میچ اور جیتنا ہے۔
اس سے پہلے وہ منگل کو سرینا سووتلانا کوزنتسووا کو انّابی گروپ کے اووپنگ گیم ہی میں شکست دے چکی ہیں۔

سفینا قمر کی چوٹ کے باعث کھیل سے دست بردار ہو گئی
نمبر ون ہونے کے لیے میدان صاف دکھائی دینے پر سرینا کا کہنا تھا کہ ’ یہ تو انتہائی خوش کن بات ہے۔ دینارا ایک ایسی بڑی کھلاڑی ہیں، انہیں ضرور چوٹ ہی لگی ہو گی ورنہ تو وہ کسی صورت دست بردار نہ ہوتیں‘۔
دینارا سفینا نے اس چوٹ کے بعد وائٹ گروپ میں ہونا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ چھ ہفتے کے لیے کھیلنے کے قابل نہیں ہو سکیں گی اور اسی لیے شاید وہ آئندہ سال جنوری میں آسٹریلین اوپن میں بھی شریک نہ ہو سکیں۔
© MMIX