Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 29 october, 2009, 11:03 GMT 16:03 PST

لیورپول کارلنگ کپ سے باہر

فرین مریدا

مریدا نے پہلے ہاف میں آرسنل کو برتری دلوائی

کارلنگ کپ فٹبال مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ کے میچوں میں آرسنل، چیلسی، مانچسٹر یونائٹڈ اور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں نے فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل مقابلوں تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ لیور پول کی ٹیم شکست کے بعد اس مقابلے سے باہر ہو گئی ہے۔

انگلینڈ میں کھیلے گئے ان میچوں میں سب سے دلچسپ مقابلہ بدھ کی شام آرسنل اور لیورپول کے درمیان ہوا اور آرسنل نے یہ مقابلہ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی شائقین کو عمدہ مقابلہ دیکھنے کو ملا اور میچ کا پہلا گول انیسویں منٹ میں آرسنل کے فرین مریدا نے اٹھارہ گز کے فاصلے سے کیا۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد لیورپول کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا شروع کیا اور چھبیسویں منٹ میں انسوا کے گول کی بدولت میچ برابر ہوگیا۔

پہلے ہاف کے خاتمے پر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں آرسنل نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچاسویں منٹ میں بینٹر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

کارلنگ کپ کے بدھ کو ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں چیلسی نے بولٹن کو چار گول سے شکست دی۔ چیلسی کی جانب سے سولومن کلو اور مولودا نے پہلے ہاف جبکہ ڈیکو اور ڈروگبا نے دوسرے ہاف میں گول کیے۔ بولٹن کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

چوتھے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے سکن تھروپ کی غیر معروف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی جبکہ منگل کو چوتھے راؤنڈ کے ہی میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیم نے بارنزلی کو دو صفر سے ہرایا تھا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔