Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 26 october, 2009, 11:56 GMT 16:56 PST

ہما وسیم لاہور میں سپردِ خاک

وسیم اکرم

میرے لیے دعا کریں کہ خدا مجھے ہمت دے: وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ ہما وسیم کو لاہور کے علاقے ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

ایک مقامی مسجد میں ان کی نماز جنازہ سابق کرکٹر سعید انور نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد موجودہ اور سابق کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈ کے حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے بھی وسیم اکرم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر وسیم اکرم نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میں سب سے کہوں گا کہ میری بیوی، میرے بچوں اور میرے لیے دعا کریں کہ خدا مجھے ہمت دے، ہما کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور میں اپنی اہلیہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے بچوں کا خیال رکھ سکوں‘۔

بیالس سالہ ہما وسیم اتوار کی صبح ہندوستان کے شہر چنئی میں انتقال کرگئی تھیں اور ان کی میت اتوار کی رات اڑھائی بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لائی گئی تھی۔ وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کی میت کے ہمراہ اسی پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔