Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 6 october, 2009, 07:59 GMT 12:59 PST

پاؤلا برمنگھم ہاف میراتھن سے باہر

پاؤلا ریڈ کلف

پاؤلا ریڈ کلف گزشتہ چند برس سے مختلف چوٹوں کا شکار رہی ہیں

انگلینڈ کی ایتھلیٹ پاؤلا ریڈکلف نے گیارہ اکتوبر کو برمنگھم میں منعقد ہونے والی عالمی ہاف میراتھن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

ماضی میں تین مرتبہ یہ ریس جیتنے والی پاؤلا اس وقت ٹانسلائٹس کا شکار ہیں اور انہوں نے اسی وجہ سے اس دوڑ میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔

میراتھن میں عالمی ریکارڈ کی حامل پاؤلا کا کہنا ہے کہ ’ میں برمنگھم ریس میں حصہ نہ لے پانے پر بہت افسردہ ہوں‘۔ان کا کہنا ہے کہ ’عالمی ہاف میراتھن اپنے عوام کے سامنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے اور میں اس کا حصہ نہ بن کر مایوس ہوں‘۔

خیال رہے کہ پینتیس سالہ پاؤلا حال ہی میں منعقد ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی چوٹ کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائی تھیں۔ پاؤلاگزشتہ چند برس سے مختلف چوٹوں کا شکار رہیں اور بیجنگ اولمپکس سمیت متعدد اہم عالمی اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں۔

پاؤلا نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ یکم نومبر کو نیویارک میں ہونے والی میراتھن ریس میں حصہ لیں گی۔ پاؤلا گزشتہ دو برس سے یہ ریس جیتتی آ رہی ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔