Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 13 july, 2009, 07:29 GMT 12:29 PST

فواد عالم کی شاندار سنچری

فواد عالم

فواد عالم نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز کے برعکس اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 178 رنز بنائے ہیں۔

کلِک دوسرے ٹیسٹ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فواد عالم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کپتان یونس خان نے انتہائی محتاط انداز اپنایا ہوا ہے۔ آؤٹ ہونے والے بیسٹمین خرم منظور ہیں جنہیں اڑتیس رنز پر ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پیر کے روز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پہلی وکٹ اس وقت گری جب سماراویرا کو اکیس رنز پر محمد عامر نے رن آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد فاسٹ باؤلر عمر گل نے سری لنکن کپتان سنگاکارا کو ستاسی رنز کے سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔ دوسرے دن کے آغاز پر پاکستان کے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستتر رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل اور سعید اجمل نے چار چار وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عبدالرؤف نے ایک سری لنکن بیسٹمین کو آؤٹ کیا اور ایک اور بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے ۔

پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو پچاس رنز سے ہرا دیا تھا۔جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کو پاکستان پر ایک سو پچاس رنز کی برتری حاصل ہے۔

اتوار کے روز شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز سری لنکا کی بولنگ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ساری ٹیم صرف نوے رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم: فواد عالم ، خرم منظور، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شعیب ملک، کامران اکمل، سعید اجمل، عمر گل، محمد عامر اور عبدالرؤف شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم: ورناپورا، پراناوتانا، سنگاکارا، جے بردھنے، سماراویرا، دلشن، میتھیوز، کولاسکیرا، تھوشارا، ہیراتھ اور مینڈس۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔