Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 3 july, 2009, 18:15 GMT 23:15 PST

راڈک اور فیڈرر ویمبلڈن کے فائنل میں

اینڈی راڈک

راڈک نے مرے کے کھیل کی بہت تعریف کی

لندن میں ہونے والے ٹینس کے عالمی مقابلوں ویمبلڈن میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر اور امریکی کھلاڑی اینڈی راڈک سیمی فائنل میچوں میں اپنے اپنےمدمقابل کھلاڑیوں کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

امریکی کھلاڑی اینڈی راڈک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو ایک زبردست مقابلے میں ہرا کر فائنل میں پہنچے ہیں۔ اس میچ میں برطانیہ کےانیسں سالہ کھلاڑی کے سیمی فائنل کھیلنے کی وجہ سے بہت دلچسپی پائی جاتی تھی۔

اینڈی مرے نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنے مدمقابل پر سبقت حاصل نہیں کر سکے۔ اس میچ میں چار سیٹس کھیلے گئے اور ان میں تین وہ ہار گئے۔ یہ میچ تین گھنٹے اور سات منٹ جاری رہا۔

میچ کے بعد بی بی سی بات کرتے ہوئے اینڈ راڈک نے کہا کہ انہیں یہ میچ جیتنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اینڈی مرے کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مرے نے ان سے کہیں زیادہ اچھا کھیل پیش کیا ہے لیکن آج کے میچ میں وہ ذرا بہتر کھیلے۔

مرے اس میچ سے قبل راڈک کے خلاف آٹھ میچوں میں سے چھ میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔تین سال قبل ویمبلڈن کے تیسرے راونڈ میں مرے نے راڈک کو ہرا دیا تھا۔

ویمبلڈن کے دوسرے مقابلے میں راجر فریڈرر نے جرمنی کے ٹومی ہائس کو شکست دی۔ انہوں نے اپنے مدمقابل کو اسٹیٹ سیٹ میں ہرایا۔ فیڈرر اس سے قبل پانچ مرتبہ ویمبلڈن کے مقابلے جیت چکے ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔