Advertisement
آخری وقت اشاعت: Monday, 9 March, 2009, 18:10 GMT 23:10 PST

چیمبرز ریلے ٹیم سے باہر

چیمبرز کے اولمپکس میں شرکت پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے

یورپی انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ساٹھ میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتنے کے باوجود برطانوی ایتھلیٹ ڈوین چیمبرز کو چار ضرب سو میٹر ریلے ریس کے لیے برطانوی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

برطانوی ایتھلیٹکس کے سربراہ چارلس وین کمینی کے مطابق چیمبرز اگست میں برلن میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

چارلس کمینی کے مطابق ' چیمبرز 2012 اولمپک کھیلوں میں شرکت کے اہل نہیں ہیں اور یہی ہمارے فیصلے کی وجہ بنی ہے‘۔تیس سالہ چیمبرز پر 2003 میں قوت بخش ادویات کے استعمال کا الزام ثابت ہونے پر ان کی اولمپکس میں شرکت پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔

چارلس نے اس بات سے انکار کیا کہ اس فیصلے کے پیچھے چیمبرز کی سوانح عمری کا عمل دخل ہے۔ چیمبرز نے اپنی سوانح عمری میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والی برطانوی شخصیات پر کڑی تنقید کی ہے۔

خیال رہے کہ چیمبرز نے اتوار کو یورپی انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ساٹھ میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے یہ وقت چھ اعشاریہ چار چھ سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں انہوں نے نیا یورپی اور برطانوی ریکارڈ قائم کیا تھا اور یہی فاصلہ چھ اعشاریہ چار دو سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے جیسن گارڈنر کا دس برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔