چھٹا ہفتہساتواں ہفتہبارہواں ہفتہتیرہواں ہفتہ  
پچھلے ہفتے کا پاکستان
 

چار اپریل
 


اس مرتبہ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقعہ پر ان کے آبائی گاؤں گڑھی خدا بخش میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تین اور چار اپریل کی درمیانی شب اتنی تیز بارش ہوئی کہ باقاعدہ اعلان کیے بغیر ہی تقریبات ملتوی ہوگئیں۔ میڈیا بریفنگ میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر نے سیاست کی سائنس سمجھاتے ہوئے کہا کہ سیاست ممکنات کا فن ہے، چند منٹ پہلے بارش نہیں ہورہی تھی اب بارش ہورہی ہے تو سیاست بھی اسی طرح ہے ہم نئے ابھرنے والےحالات پر بات کریں گے۔ بارشوں کی وجہ سے برسی کےلیے تیار کیےگیے خصوصی سٹیج اور شامیانے گرگئے جبکہ مشاعرے میں شرکت کے لیے آئے ہوئے احمد فراز سمیت تمام شعراء واپس اپنے اپنے ہوٹلوں کی طرف روانہ ہوئے۔ سینکڑوں کارکنان گاڑیاں اور جائے پناہ نہ ملنے کی وجہ سے حفاظتی حصار توڑ کر بھٹو کے مزار کے اندر داخل ہوگئے اور انہوں نے رات بھر وہاں قیام کیا۔ صبح وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آمد سے قبل مزار کی صفائی کےبعد پولیس نے حفاظتی حصار دوبارہ بنالیا ۔
اسی بارے میں: بھٹو کی برسی اور بدلتے سیاسی رنگ
پچھلے ہفتے کا پاکستان


 

------------------------------------

 خدا کے لیے -
 
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>