تیس مارچ کو لاہور میں شہری حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پاکستان کے معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے پلے کارڈز بھی ایسے ہی نعرے درج تھے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے اور اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ رچرڈ باؤچر پاکستان کے دورے پر تھے اور انہوں نے اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔ امریکی اہلکاروں کے اس دورے کے بارے میں پاکستانی میڈیا میں بہت دلچسپی دیکھنے میں آئی تھی تاہم دورے کے آخر میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے نے واضح کیا تھا کہ ان کے پاکستان آنے کا مقصد کسی خفیہ ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی امریکہ پاکستان کے سیاسی عمل میں مداخلت کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
خبر کی تفصیل: ’دورے کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں‘