پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ایک اہم میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو فتح کے لیے تین سو نو رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو پاکستان نے یونس خان کی شاندار سنچری کی بدولت چھیالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان ایک سو تئیس اور مصباح الحق ستّر رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک سو چوالیس رن کی ناقابلِ شکست شراکت ہوئی۔ ۔ یہ یونس خان کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچویں اور بھارت کے خلاف تیسری سنچری ہے۔ یونس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
اسی بارے میں: کراچی:پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا