پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ دو دنوں کے دوران ایک سو اڑسٹھ غیرملکی ’شدت پسندوں‘ کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو تین گاڑیوں میں سوار اڑتیس غیرملکیوں کو نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے اس وقت گرفتار کیا جب انہوں چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے سے انکار کر دیا۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گاڑیوں کا پیچھا کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ کو بھی ایک سو تیس غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو شکل و صورت سے افغان اور ازبک معلوم ہو رہے ہیں۔
اسی بارے میں: ایک سو اڑسٹھ غیرملکی گرفتار