کراچی میں جماعت اسلامی کے شعبہ خواتین کی جانب سے افغانستان میں مبینہ طور پر قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا ہے جس میں امریکہ کے ساتھ پاکستان حکومت پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ اپنے تین نو عمر بچوں کے ہمراہ کراچی سے پانچ برس قبل لاپتہ ہو گئیں تھیں۔ان پر القاعدہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کراچی پریس کلب کے باہر یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ جو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ مظاہرین نے ایک بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر امریکی فوج کی درندگی کا شکار ڈاکٹر عافیہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو پکار رہی ہے۔ مظاہرے میں شریک جماعت اسلامی کی شعبہ خواتین کی رہنما عائشہ منور نے حکومت سے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت ڈاکٹر عافیہ کو معصوم بچوں سمیت گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے شعبہ خواتین نے لاپتہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے میں مظاہرہ کیا ہے۔
اسی بارے میں: قیدی نمبر 650 کی رہائی کے لیےمظاہرہ