سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جس طرح وکلاء ثابت قدم ہیں جج بھی اس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک ملک میں آزاد عدلیہ اور آئین کی بالادستی قائم نہیں ہوجاتی۔ بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے معزول چیف جسٹس نے کہا کہ بارہ مئی اور نو اپریل کو جس طرح وکلاء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے انہیں کبھی بھلایا نہیں جایا سکتا۔ معزول چیف جسٹس نے بار کی قیادت کو تجویز کیا کہ وہ عدلیہ کی آزادی کے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں یادگار تعمیر کریں تاکہ لوگ انہیں یاد رکھے سکیں۔معزول چیف جسٹس ووٹر لسٹوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت آزاد عدلیہ نہ ہوتی توموجودہ پارلمینٹ آج کام نہ کر رہی ہوتی۔
اسی بارے میں: ’عدلیہ کی آزادی تک ڈٹے رہیں گے‘