چالیسواں ہفتہاکتالیسواں ہفتہبیالیسواں ہفتہتینتیسواں ہفتہ  
پچھلے ہفتے کا پاکستان
 
پچھلے ہفتے کا پاکستان
یوسف پر پابندی
 


پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے ایک بار پھر انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر پاکستان کے لیے اور پاکستان میں ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محمد یوسف کے ایک بار پھر آئی سی ایل میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بدھ کو دہلی میں آئی سی ایل کے چیئرمین کپل دیو نے کیا۔ محمد یوسف لاہور بادشاہ کی ٹیم میں پہلا میچ احمد آباد میں سات نومبر کو ڈھاکہ واریئرز کے خلاف کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ پیر کو محمد یوسف ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائے بغیر بھارت چلے گئے تھے۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ محمد یوسف کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ فوری طور پر منسوخ کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں: محمد یوسف پر پابندی عائد

پچھلے ہفتے کا پاکستان

 
 
یوسف پر پابندی
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>