اکتیسواں ہفتہبتیسواں ہفتہتینتیسواں ہفتہچونتیسواں ہفتہ  
پچھلے ہفتے کا پاکستان
 
پچھلے ہفتے کا پاکستان
وزیر اعظم کی کار پر حملہ
 


اسلام آباد ہائی وے پر بدھ کے روز وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں وزیر اعظم سمیت ان کے قافلے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ فائرنگ میں وزیر اعظم کی گاڑی پر بھی گولیاں لگیں۔ یہ حملہ اسلام آباد ہائی وے پر فصائیہ کالونی کے پاس پیش آیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے تھانہ کرال میں نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ لیکن ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اس بات پر ناخوش ہے کہ اگرچہ یہ واقعہ پنڈی کی حدود میں پیش آیا لیکن مقدمہ اس کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی راؤ اقبال کے مطابق فائرنگ فضائیہ کالونی کے قریب واقع ایک پہاڑی سے کی گئی جو پنڈی کی سرحدی حدود میں واقع ہے۔

اسی بارے میں: وزیرِ اعظم کی گاڑی پر حملہ

پچھلے ہفتے کا پاکستان

 
 
وزیر اعظم کی کار پر حملہ
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>