حکومت نےرمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب کھانے پینے کی اشیاء پر پونے دو ارب روپے کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نوید قمر نے سنیچر کواسلام آباد میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے مہینے کے دوران آٹے سمیت زیادہ استعمال ہونے والی اشیا پر اضافی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخیرہ اندوزی اور دوکانداروں کو فروخت روکنے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز پر محدور سپلائی کے باعث رعایتی اشیاء کے حصول کے لیے ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو قطاروں میں انتظار کرنا پڑے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر جن چیزوں پر خاص طور پرخصوصی رعایت دی گئی ہے ان میں آٹا اب پندرہ روپے فی کلو میں مل سکے گا۔ جو اس سے پہلے بیس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
اسی بارے میں: وفاقی حکومت کا رمضان پیکج