![]() |
||
![]() نو اپریل نو اپریل کو کراچی کی سٹی کورٹس میں متحدہ قومی موومنٹ کے حامی وکلاء کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا اور گھیراؤ جلاؤ اور تشدد کے واقعات میں جہاں دس افراد ہلاک ہو گئے وہیں دو درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔ ہلاک شدگان میں سے چھ افراد ایسے بھی تھے ایک وکیل کے دفتر میں زندہ جلا دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے نہ صرف ان واقعات کی تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا ہے بلکہ ہنگاموں کی رات کو ہی کراچی پولیس کے تینوں زونوں کے ڈی آئی جی آپریشنز کو تبدیل کر دیا گیا۔
اسی بارے میں: کراچی: بار کے رہنما کا گھر بھی نذرِ آتش |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں | |||