![]() |
||
![]() سات اپریل سندھ اسمبلی کے اراکین کی حلف برداری کے موقع پر صدر مشرف کی مخالف جماعتوں کے حامیوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا نشانہ بننے والے سندھ کے سابق وزیراعلٰی اور صدر مشرف کی حمایتی مسلم لیگ(ق) کے رہنما ارباب غلام رحیم محافظوں کے نرغے میں سندھ اسمبلی کے احاطے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ارباب غلام رحیم کو پہلے تو بقیہ اراکین کی حلف برداری کے موقع پر مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں نے اسمبلی ہال میں داخل ہونے ہی نہیں دیا اور جب اگلے دن وہ حلف اٹھانے آئے تو ایک راہداری میں ایک شخص نے انہیں جوتا دے مارا۔صدر مشرف کے حامی سیاستدانوں سے’عوامی بدسلوکی‘ کا سلسلہ یہیں نہیں تھما بلکہ اس واقعے سے اگلے ہی دن لاہور میں مبینہ طور پر وکلاء نے سابق وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں جوتے اور تھپڑ مارے۔
اسی بارے میں: سابق وزیراعلیٰ سندھ جوتےکانشانہ سابق وزیرشیر افگن کے ساتھ بدسلوکی |
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں | |||