ساتواں ہفتہبارہواں ہفتہتیرہواں ہفتہچودھواں ہفتہ  
گزشتہ ہفتے کا پاکستان
 

سات اپریل
 


راولپنڈی کے ایک ریستوران کے باہر غربت کے مارے پاکستانی عوام مفت کھانے کی تقسیم کے منتظر ہیں۔عالمی فوڈ پروگرام کے ایک سروے کے مطابق پاکستان کے سولہ کروڑ عوام میں سے نصف اشیائے صرف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق ایسے افراد کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد ساٹھ ملین سے بڑھ کر ستتر ملین افراد تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر پاکستان کے سٹیٹ بنک نے بھی حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس برس کے لیے ملکی پیداوار کی ترقی کی شرح کا مقررہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا جو سات اعشاریہ دو فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے اندازے کے مطابق اب یہ شرح چھ سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اسی بارے میں: ’ترقی کا ہدف پورا نہیں ہو گا‘
 

------------------------------------

 ارباب کی ’پٹائی‘ -
 
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>