![]() |
||
![]() میجر جنرل صاحبزادہ سید اسکندر مرزا میجر جنرل صاحبزادہ سید اسکندر مرزا میجر جنرل صاحبزادہ سید اسکندر مرزا (1956-1958)، پاکستان کے آخری گورنر جنرل اور ملک کے پہلے صدر تھے۔ مرشد آباد انڈیا میں پیدا ہوئے اور متحدہ ہندوستان میں اعلی ترین عہدے پر فائز مسلم آفیسر ہونے کی وجہ سے وہ پہلے سیکریٹری دفاع اور پھر آخری گورنر جنرل بنے۔ ون یونٹ کے ایک بڑے حامی، اسکندر مرزا کو انہی کے لگائے گئے مارشل لا کے بعد جنرل ایوب خان نے برطرف کیا۔ انیس سو انہتر میں لندن میں وفات کے بعد یحٰی خان کی حکومت نے پاکستان میں ان کی تدفین کی اجازت نہیں دی اور شاہ ایران نے ان کے لئے سرکاری سطح پر آخری رسومات کا اہتمام کیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کو لکھے ایک خط میں پاکستان کی فوج اور ایوب خان پر اعتبار کرنے کو اپنی بڑی غلطی قرار دیا۔ |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ واپس اوپر | |||