اس ہفتے کا پاکستان
 

بائیس مارچ
 


ہفتے کے روز بالآخر پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔ پورا ہفتہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم امین فہیم، سید یوسف رضا گیلانی، مخدو شاہ محمود قریشی اور چودھری احمد مختار کے نام وزیر اعظم کے لیےگردش کرتے رہے لیکن آخر کار قسمت کی دیوی یوسف رضا پر ہی مہربان ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی چند ماہ کے لیے نہیں بلکہ طویل مدت کے لیے وزیراعظم بنے ہیں۔ ادھر سابقہ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ق) جس نے پہلے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کی وزیراعظم کے لیے حمایت کی تھی اب ان کے سربراہ چودھری شجاعت نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ اپنے نئے امیدوار کا اعلان اتوار کو کرے گی۔
خبر کی تفصیل: یوسف رضا گیلانی وزارتِ عظمٰی کے لیے نامزد
پچھلے ہفتے کا پاکستان

 
 
اگلے وزیرِ اعظم
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>