بیس مارچ کو اسلام آباد میں یونیورسٹی کے کچھ طلباء و طالبات نے ڈینش اخبارات میں شائع ہونے والے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر احتجاج کیا۔ اس سے ایک ہی دن قبل القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے مبینہ طور توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر یورپی یونین کو سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایک انٹر نیٹ سائٹ پر جاری کئے جانے والے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کارٹون کی اشاعت صلیبی جنگوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈک بھی ملوث ہیں۔
خبر کی تفصیل: متنازعہ کارٹون، اسامہ کی دھمکی