ہفتے کے آغاز پر سولہ مارچ کو بھی پاکستان میں وکلاء کا احتجاج اسی جوش و خروش سے جاری رہا۔ اسلام آباد میں وکلاء نے ایک بار پھر معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا۔ سنیچر کو پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں آل پاکستان وکلاء کنونشن ہوا جس میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر منیر اے ملک سمیت ملک بھر سے وکلاء نے شرکت کی۔ کنونشن میں قرارداد منظور کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وکلا عدلیہ کی بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور قرار داد پشاور کے تحت ہر جمعرات کو مکمل دن کی ہڑتال کریں گے جبکہ بھوک ہڑتالی کمیپ لگائے جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے۔
خبر کی تفصیل: وکلاء احتجاج جاری رہے گا