![]() |
||
![]() ہفتہِ پرچمِ سیاہ پاکستان میں اس سے پچھلے ہفتہ شروع کئے جانے والے ہفتہ پرچمِ سیاہ کے تحت معزول چیف جسٹس اور دیگر ججز کی بحالی کے لیے شروع کی جانے والی تحریک میں وہی پرانا جوش وخروش دکھائی دیا۔ جمعرات کو پاکستان بھر کی وکلاء تنظیموں نے عدلیہ کی بحالی کے لیے وار یوم احتجاج منایا۔ پاکستان بارکونسل کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بارایسوسی ایشن کی سطح پر جلوس نکالے۔
وکلا کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے ارکان، طلباء اور تاجروں نے شرکت کی۔ پنجاب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے گوجرانوالہ کی ضلعی بار جبکہ پاکستان بارکونسل کے سابق وائس چئیرمین علی احمد کرد نے لاہور کی ضلعی بار سے خطاب کیا۔ لاہور آنے پر وکلاء نے علی احمد کرد کو کاندھوں پر اٹھا لیا اور پرجوش نعرے لگائے۔ اسی بارے میں: پاکستان میں وکلاء کا احتجاج جاری |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں | |||