اس ہفتے کا پاکستان
 

’زندہ ہوں کہ مر گیا ہوں‘
 


اس ہفتے کا آغاز لاہور میں مال روڈ کے نزدیک واقع وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے دو دھماکوں سے ہوا جن میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ لاہور کے دونوں حملے خودکش حملے تھے۔ ایف آئی اے کے ایک اہلکار کیشئیر علی احمد کا کہنا تھا کہ ’میں بلڈنگ کے تہہ خانے میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا جب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے ساتھ ہی ہم زمین پرگرگئے اور بلڈنگ کا ملبہ گرنا شروع ہو گیا۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ زندہ ہوں یامرگیا ہوں‘۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ تصویر ان ہی میں سے ایک کے مکینوں کی ہے۔

اسی بارے میں: شدت پسندوں کو سب کچھ پہلے کیسے پتہ ہوتا ہے؟
 
 
لاہور دھماکے
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>