پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی خدشات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک غیر ملکی شدت پسند قبائلی علاقوں میں مداخلت کرتے رہیں گے، گیارہ ستمبر جیسے حملوں کا خدشہ بدستور رہے گا۔ پیر کے روز وزیراعظم سیکرٹریٹ آڈیٹوریم میں موٹر وے پولیس کی سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’جب چیچنیا، ازبکستان اور افغانستان سے شدت پسند آ رہے ہوں جن کے یہاں آنے کا کوئی مقصد نہ ہو تو ایسے لوگوں کی موجودگی قابل تشویش ہے۔ یہ لوگ ہمارے امن کو بھی خراب کر رہے ہیں‘۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان کی قبائلی علاقوں سے متعلق پالیسی سے متفق ہے اور ’وہ نہیں چاہتے کہ گیارہ ستمبر جیسے واقعات دوبارہ دہرائے جائیں۔‘
اسی بارے میں: ’گیارہ ستمبر جیسے حملوں کا خدشہ ہے‘