خاکے پڑھنے کے لیے نام پر کلک کریں
انڈیا انتخابات: نامایاں چہرے
چندربابو چندرشیکھر دیوگوڈا سورین جےللِتا نوین پاسوان
 
 
ممتا بنرجی، صدر، ترنامول کانگریس
 
مغربی بنگال کی ممتا بنرجی اپنے تیز مزاج کے لیے جانی جاتی ہیں۔ سیاسی کیریر کی شروعات کانگریس پارٹی سے کی۔ ان کی پیدائش پانچ جنوری 1955 کو کلکتہ میں ہو‎ئی۔ پہلی بار 1984 میں مغربی بنگال کے جادو پور لوک سبھا انتخابی حلقے سے موجودہ لوک سبھا سپیکر سومناتھ چٹرجی کو ہرا کر ایوان میں پہنچیں۔ انیس سو اکانوے کی نرسمہا‎‎ؤ سرکار میں وزیر بنیں اور 1993 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔ سن 1997 میں ممتا نے مغربی بنگال میں کانگریس کی تقسیم کر کے ترنامول کانگریس کا قیام کیا اور جلد ہی ان کی پارٹی صوبے کی اہم حزب اختلاف جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ سن 1999 میں وہ این ڈی اے حکومت میں شامل ہوئیں اور وزیر ریل بنیں۔ لیکن سن 2001 میں این ڈی اے حکومت سے علیحدہ ہو گئیں۔ سنگور میں ٹاٹا موٹر پراجکٹ کے خلاف ممتا اپنے احتجاج کے لیے ملکی سطح پر سرخیوں میں رہیں۔ اس تنازعہ کے بعد ان کی پارٹی کو پنچایتی چناؤ میں فائدہ پہنچا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بھی بہتر کارکردگی کی امید ہے۔
سیاسی خاکے: پہلی قسط
  ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
 
 
^^ واپس اوپر تازہ ترین خبر