کشمیر انتخابات: سرکردہ  سیاست دان
 
عمر عبداللہ
عمر عبداللہ
 


نیشنل کانفرنس کے موجودہ صدر عمر عبد اللہ شیخ عبد اللہ کے پوتے ہیں۔ برطانیہ میں جنم لینے والے عمر ایم بی اے کے بعد سیاست میں آ گئے اور 1998 ميں اپنے والد فاروق عبداللہ کی سرینگر کی سیٹ جیت کر پارلیمنٹ پہنچے۔ اس کے بعد 1999 میں نائب وزیر خزانہ اور 2001 میں نائب وزیر خارجہ بنے۔ 2004 میں بھی وہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 2002 میں اسمبلی انتخابات سےقبل پارٹی کے صدر بنائے گئے عمر کے تجربے کی کمی پارٹی کی شکست کی ایک اہم وجہ بنی لیکن ہند- امریکہ جوہری معاہدے پر عدم اعتماد کی تحریک پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران ان کے بیان کی کافی ستائش کی گئی تھی۔
 
 
 
 
 
عمر عبداللہ
 
 
 
 
 
^^ واپس اوپر تازہ ترین خبریں>>پاکستان>>اوپر واپس>>