| |

 غلام نبی آزاد غلام نبی آزاد نے 1970 کی دہائی ميں جموں خطے ميں یوتھ کانگریس سے سیاست ميں قدم رکھا تھا۔ وہ گاندھی۔نہرو خاندان کے کافی قریبی بنے اور 1980 میں رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ انہوں نے مرکزی کابینہ اور کانگریس میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ آزاد کو ایک عرصے تک جموں کشمیر میں کافی مقبول رہنما نہیں ماتا جاتا تھا۔ سونیا گاندھی نے انہيں 2002 میں انتخابات سے قبل ریاست ميں بھیج کر سب کو چونکا دیا تھا۔ انتخابات میں کانگریس کو 87 میں سے 20 سیٹیں حاصل ہوئیں۔ وہ 2005 سے 2008 تک کانگریس۔ پی ڈی پی اتحادی حکومت کے وزیر اعلی رہے۔
|
|
|