تصویروں میں :   تیل نے ڈبو دیا

کراچی کی بندرگاہ پر پھنسا ہوا وہ یونانی تیل بردار جہاز اب دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے جس سے بدھ کو تیل بہنا شروع ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز سے بندرگاہ پر ہنگامی حالت نافذ کی جا چکی ہے۔ گو جہاز سے اب مزید تیل بہنا بند ہو چکا ہے لیکن اس سے قبل بہہ کر آنے والا تیل ساحل تک پھیل چکا ہے۔ شہری انتظامیہ اور کچھ رضاکار تنظیمیں لوگوں کو ساحل سے دور رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تصویروں کیلئے ہندسوں پر کلِک کریں
آگے  
  واپس