چھیالیسواں ہفتہپینتالیسواں ہفتہچوالیسواں ہفتہتینتالیسواں ہفتہ  
پچھلے ہفتے کا پاکستان
 
پچھلے ہفتے کا پاکستان
سخت سکیورٹی انتظامات
 


دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر شدت پسندوں کی طرف سے پاکستان کے دارالحکومت سمیت پنجاب کے اہم علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ وفاقی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے تھا کہ شدت پسند تنظیموں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان نے عیدالضحی کے موقع پر اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا میں دہشت گردی کی واراداتوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اس ضمن میں دو گروپ تشکیل دیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں: پاکستان میں کڑے حفاظتی انتظامات
پچھلے ہفتے کا پاکستان

 
 
سخت سکیورٹی انتظامات
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>