![]() |
|
![]() وولمر کی میت روانہ کرکٹ کےنویں عالمی کپ کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کی میت بالاخر جمیکن پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ریلیز کر دی جس کے بعد جمعرات کو اسے جمیکا سے براستہ لندن جنوبی افریقہ روانہ کر دیاگیا۔ باب وولمر آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اٹھارہ مارچ کو اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے مطابق انہیں قتل کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے وولمر کے قتل کی انکوائری اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔
اسی بارے میں: وولمر کو سانپ کا زہر نہیں دیا گیا |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ | |||