انتیسواں ہفتہتیسواں ہفتہاکتیسواں ہفتہبتیسواں ہفتہ  
پچھلے ہفتے کا پاکستان
 
پچھلے ہفتے کا پاکستان
مشرف صدارت سے مستعفی
 


پاکستان کے صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے انتہائی شدید سیاسی دباؤ کے نتیجے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پرویز مشرف نے پیر کی دوپہر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے ایوان صدر سے براہ راست خطاب میں کیا اور کہا کہ انہوں نےیہ فیصلہ ملک وقوم کی خاطر کیا تھا۔ ایک گھنٹے کے خطاب میں انہوں نے اپنے دور حکومت کی تمام پالیسیوں اور فیصلوں کا بھرپور دفاع کیا اور حکمران اتحاد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ پرویز مشرف کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد شام کو ایوان صدر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں صدر کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔
پرویز مشرف کا مستعفی ہونے کا اعلان

اسی بارے میں: مشرف مستعفی، نو سالہ دور ختم

پچھلے ہفتے کا پاکستان

 
 
مشرف صدارت سے مستعفی
^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں تازہ ترین>پاکستان>آپ کی آواز>