![]() |
||
![]() اردو میں پہلی بار بی بی سی کی عالمی سروس اور بی بی سی کالج آف جرنلزم کو اس بات پر فخر ہے کہ ہم چھ زبانوں یعنی عربی، فارسی، اردو، چینی، روسی اور فرانسیسی زبانوں میں اپنی ویب سائٹس پر ریڈیو اور آن لائن صحافت اور تحریر کے بارے میں مشورے اور ہدایات شائع کر رہے ہیں۔ ان خصوصی صفحات کا مقصد یہ ہے کہ عالمی سروس کے مختلف شعبوں میں صحافتی تجربے اور ہنر کا جو وسیع خزانہ موجود ہے اور جس کی مدد سے عالمی سطح پر کام کرنے والے بی بی سی کے صحافی اس ادارے کے سٹائل کو اختیار کرتے ہیں، اس کے دروازے کھولے جائیں۔ تجربے اور معلومات کے اس خزانے کے دروازے سب پر کھول کر بی بی سی کالج آف جرنلزم اور عالمی سروس کو امید ہے کہ درست زبان کے استعمال کے بارے میں تبادلۂ خیال کے مواقع پیدا ہونگے۔ ایسی درست زبان جو بے لاگ صحافت کا لازمی جزو بھی ہے اور بی بی سی کی اقدار یعنی غیر جانبداری، درستگی، اور ایمانداری کا بنیادی عنصر بھی۔ بی بی سی کالج کا تمام اردو متن ہمارے سینئر ساتھی راشد اشرف نے تحریر کیا ہے اور اردو ویڈیو لیکچر سینئر ساتھی محمد حنیف نے دیے ہیں۔ |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ اوپر واپس جانے کے لیے کلک کریں | |||