Saturday, 07 March, 2009, 05:02 GMT 10:02 PST
امریکی صدر باراک اوبامہ سٹیم سیل کی تحقیق پر سرکاری فنڈز کے خرچ پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کر دیں گے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے صدر اوبامہ سوموار کے روز ایک انتظامی حکم کے ذریعے سٹیم سیل کی تحقیق پر سرکاری رقم کے خرچ پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کر دیں گے۔
صدر جارج ڈبلیو بش نے دوہزار ایک میں سٹیم سیل کی تحقیق پر سرکاری فنڈز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔صدر بش نے امریکی سینٹ کی طرف سے اس پابندی کو ختم کرنے کی کوششوں کو دو مرتبہ ویٹو کر دیا تھا۔
سائنسدانوں کا موقف ہے کہ سٹیم سیل پر مزید تحقیق سے انسانی جسم کے لیے ’سپیر پارٹس‘ حاصل کیے جا سکیں گے۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ سٹیم سیل پر مزید تحقیق سے کئی ناقابل علاج بیماریوں جیسے ذیابیطس، پارکنسن، الزائمر اور ریڑھ کی ہڈیوں کے
علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ ۔
مذہبی حلقے سٹیم سیل کی تحقیق کی مخالفت کرتے ہیں۔ سٹیم سیل کے مخالفیں کا موقف ہے کہ رحم مادر سے انسانی جنین کے حصول کے دوران
انسانی جنین ضائع ہو سکتا ہے جو انسانی زندگی کے قتل کے مترادف ہے۔
بعض سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ سٹیم سیل مادر رحم کے علاوہ بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں اور انسانی جسم کے کسی حصے سے سٹیم سیل
حاصل کرنے کے بعد ان کو ایک سائنسی عمل کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔
سرکاری فنڈز سے سٹیم سیل کی تحقیق پر پابندی کو ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے سٹیم سیل انسٹیٹوٹ سے
منسلک ڈاکٹر جارج ڈیلی نے کہا کہ یہ سٹیم سیل کی تحقیق پر پابندی کا خاتمہ کو اپنی فتح سمجھتے ہیں۔
باراک اوبامہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کر سٹیم سیل پر عائد پابندی کو ختم کر دیں گے۔