BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2009, 04:27 GMT 09:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
چین:قریباً تیس کروڑ نیٹ صارفین
 
چین کےانٹرنیٹ صارف
چین کی بائیس اعشاریہ چھ فیصد آبادی کو ہی انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے
ایک جائزے کے مطابق چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تیس کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

چین میں نیٹ کی مانیٹرنگ کے سرکاری ادارے چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اب انتیس کروڑ اسّی لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ صرف چھ ماہ قبل یہ تعداد پچیس کروڑ تیس لاکھ تھی۔

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کے حوالے سے امریکہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ جون میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بائیس کروڑ تیس لاکھ تھی۔

تحقیقاتی گروپ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں قریباً بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاہم چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہونے کے باوجود ملک کی صرف بائیس اعشاریہ چھ فیصد آبادی کو ہی انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے جبکہ امریکہ میں یہ شرح اکہتر فیصد ہے۔

چین میں جلد ہی ایسے ’تھرڈ جنریشن‘ فون بھی مارکیٹ میں آنے والے ہیں جنہیں انٹرنیٹ ویب سرفنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان موبائل فونوں کے بازار میں آنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کا دائرہ تیزی سے پھیلے گا۔

اس وقت چین میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد پچاس کروڑ سے زائد ہے۔ تاہم چین میں نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود ملک کی نیٹ معیشت کی ترقی کی شرح امریکہ اورجنوبی کوریا سے کم ہے۔

 
 
اسی بارے میں
انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے مفید
24 November, 2008 | نیٹ سائنس
ای میل قانون: ’آزادی پر حملہ‘
09 January, 2009 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد