BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2009, 15:06 GMT 20:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ای میل قانون: ’آزادی پر حملہ‘
 
کی بورڈ
معلومات کو بارہ کے لیے محفوظ رکھا جائے گا
برطانیہ میں کمپنیوں کو ای میل کی معلومات محفوظ کرنے کا پابند کرنے والے قانون کو ناقدین نے شہری آزادیوں پر حملہ کہا ہے۔

برطانیہ میں نئے قانون کے مطابق مارچ کے مہینے سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں پر لازم ہوگا کہ برطانیہ کے اندر بھیجی گئی ہر ای میل کی تفصیلات ایک سال کے لیے محفوظ رکھیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کسی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اتنا وسیع مواد محفوظ رکھ سکیں۔ محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ معلومات جرائم اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے لیے ضروری ہیں۔ اس کے مطابق اس معلومات میں ای میل کا پیغام شامل نہیں۔

پرائویسی کا حق
 انسانی حقوق کے یورپی کنوینشن کی شق آٹھ کے تحت پرائویسی ایک بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حق کا تحفظ بہت ضروری ہے کیونکہ اگر ایک بار یہ کھو جائے تو پھر اسےبحال کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
 
برطانوی ایوانِ بالا کی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیٹی کے کنزروٹیو پارٹی کے رکن ارل آف نارتھیسک نے کہا اس نئے قانون کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر شخص چوبیس گھنٹے نظر میں رہے گا۔ ’لوگوں کو فکر کرنی چاہیے کہ عملاً آپ کی مکمل زندگی تقریباً پانچ سو حکومتی ایجنسیوں کی نظر میں ہو گی‘۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے یورپی کنوینشن کی شق آٹھ کے تحت پرائیویسی ایک بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حق کا تحفظ بہت ضروری ہے کیونکہ اگر ایک بار یہ کھو جائے تو پھر اسےبحال کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔‘

محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ معلومات تفتیش اور خفیہ معلومات کے حصول کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مشکوک افراد کی نشاندہی ہوگی، ان کے رابطوں کا پتہ چلے گا، سازشیں کرنےوالے افراد کے آپس کے رابطوں کی کھوج لگائی جا سکے گی اور معلوم ہو سکے گا کہ کس وقت وہ کہاں پر تھے‘۔

ایس اطلاعات بھی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے معلومات جمع کرنے کے اور بھی عزائم ہیں۔ ان میں تمام معلومات کو ایک جگہ پراکٹھا کرنا، ہر ٹیکسٹ میسج، ای میل اور فون کال اور دیکھی گئی ہر ویب سائٹ کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس منصوبے پر مشاورت اس سال کے آخر میں شروع ہوگی۔

 
 
اسی بارے میں
انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے مفید
24 November, 2008 | نیٹ سائنس
انٹرنیٹ جرائم ایک بڑا کاروبار
17 September, 2007 | نیٹ سائنس
انٹرنیٹ سنسرشپ میں اضافہ
18 May, 2007 | نیٹ سائنس
انٹرنیٹ پر سیاسی سرگرمیاں
06 June, 2004 | نیٹ سائنس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد