|
سمارٹ فونز موبائل مارکیٹ کی’جان‘
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یہ بات بلاشک وشبہ کہی جا سکتی ہے کہ سنہ 2008 ’سمارٹ فون‘ کا سال تھا۔ گزشتہ بارہ ماہ میں جہاں آئی فون تھری جی، گوگل جی1، بلیک
بیر سٹارم اور نوکیا این 97 جیسے جدید فون سامنے آئے وہیں وہ الیکٹرانک ایکوسسٹم بھی ابھر کر سامنے آیا جو ان موبائل فونز کے بہتر
سے بہتر استعمال کے لیے درکار تھا۔
لیکن سمارٹ فونز کی اس دنیا میں سب کچھ اچھا نہیں ہے۔ ان فونز کی مقبولیت سے ایسے کچھ مسائل بھی سامنے آئے ہیں جو کہ سنہ 2009 میں شدت اختیار کر لیں گے۔ موبائل فرم ایم بلاکس کے سربراہ اینڈریو بڈ کے مطابق ’یہ اچھا سال تھا‘۔ ان کے خیال میں ان موبائل فونز کے بازار میں آنے سے بازار پر مثبت اثر پڑا اور بہت سے صارفین نے انہیں فیس بک، مائی سپیس اور بیبو جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کیا۔ اینڈریو بڈ کے مطابق آئی فون تھری جی اورگوگل جی1 جیسے فونز کے بازار میں آنے سے ان موبائل فونز میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر اور پروگرام کی مارکیٹ بھی وجود میں آئی۔ صرف ایپل کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے درمیان ان کے آن لائن سٹور سے دس کروڑ سے زائد پروگرام ڈاؤن لوڈ کیے گئے۔ سینیئر تجزیہ کار سٹیفن ہارٹلے کے مطابق سمارٹ فون کی مقبولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ پرانی ٹیکنالوجی کا زمانہ ختم ہونے والا ہے۔’ تھری جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا ہو رہا ہے‘۔ تاہم ان سب اچھی خبروں کے باوجود آنے والا سال موبائل کی دنیا کے لیے کچھ زیادہ اچھی صورتحال لے کر نہیں آ رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سنہ 2009 میں موبائل کی صنعت پر عالمی اقتصادی بحران کا براہ راست اثر پڑے گا اور موبائل سیٹس کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ماہرین کے مطابق سنہ 2001 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ مارکیٹ سکڑے گی۔ ماہرین نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے موبائل کمپنیاں ترقی کے لیے درکار سرمایہ فراہم کرنے میں بھی ناکام رہیں گی۔ موبائل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 2009 میں اس بات پر دھیان دینا ہو گا کہ وہ اپنے ان صارفین کی تعداد میں اضافہ کریں جو کہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ایم بلاکس کے سربراہ اینڈریو بڈ کے مطابق مختلف ممالک میں ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے قیمت کا فرق بھی اس شعبے کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اور لوگ اپنے ملک سے باہر جا کر موبائل فون پر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ کہیں انہیں اس کے لیے بھاری رقم نہ دینا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کا یہ خطرہ بجا لگتا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں پرتگال سے تعلق رکھنے والا ووڈا فون کے ایک صارف کو بیرونِ ملک چھٹیوں کے دوران موبائل فون پر ویڈیو اور گانے ڈاؤن لوڈ کرنے کا بل اکتیس ہزار پونڈ کے مساوی وصول ہوا تھا۔ |
اسی بارے میں
مائیکرو سافٹ اب موبائل ویب پر05 March, 2008 | نیٹ سائنس
یورپ: دوران پرواز موبائل کی اجازت07 April, 2008 | نیٹ سائنس
موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ26 April, 2008 | نیٹ سائنس
بلیکبری فون پر سکیورٹی خدشات27 May, 2008 | نیٹ سائنس
موبائل فون کے استعمال پر انتباہ24 July, 2008 | نیٹ سائنس
موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا25 July, 2008 | نیٹ سائنس
موبائل فون اور کینسر میں تعلق26 September, 2008 | نیٹ سائنس
موبائل براڈبینڈ، لیپ ٹاپ پر کوشش30 September, 2008 | نیٹ سائنس
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||