|
انڈیا کا مشن چاند پر اتر گیا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جانب سے چاند پر بھیجے جانے والے پہلے خلائی مشن چندریان 1 نے اپنا تحقیقاتی مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتار دیا
ہے۔
خلائی تحقیقات کے لیے بھارتی ادارے ایسرو کے مطابق بھارتی پرچم کے تین رنگوں میں رنگا ہوا یہ تیس کلو وزنی مشن انڈیا کے وقت کے مطابق جمعہ کو تقریباً آٹھ بجے چندریان 1 سے الگ ہوا اور ساڑھے آٹھ بجے کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا۔ یہ مشن چاند کے ماحول کے بارے میں تحقیقات کے علاوہ مختلف نوع کی معلومات جمع کرے گا۔ بھارت یہ کامیابی حاصل کرنے والا چوتھا ملک ہے اور اس سے پہلے امریکہ، روس اور جاپان نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی لیے اس مشن کی انڈیا کے تاریخ میں ایک انتہائی اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ دہلی سے بی بی سی کے نامہ نگار سنجے موجمدار کا کہنا ہے کہ ملک میں مشن کی کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے اور لوگوں کی اکثریت اس کامیابی کو اپنے ملک کے لیے عالمی طاقت بننے کا ایک اور اظہار تصور کرتی ہے۔ چندریان 1 بائیس اکتوبر کو روانہ ہوا تھا اور یہ پہلا بھارتی سیارچہ ہے جو زمین کی کششِ ثقل سے باہر نکل کر چاند تک پہنچا ہے۔ گزشتہ سنیچر کو چندریان کی رفتار میں اس حد تک کمی کی گئی کہ وہ چاند کی کششِ ثقل کی وجہ سے مدار میں داخل ہو گیا جس کے بعد اس نے گیارہ گھنٹے تک چاند کے گرد سفر کیا۔ بعد ازاں چندریان 1 کی رفتار میں مزید کمی کی گئی اور وہ چاند سے سو کلومیٹر دور گردش کرنے لگے گا۔ اب تحقیقاتی مشن کے چاند کی سطح پر اترنے کے بعد یہ مشن دو سال تک چاند پر مختلف نقشوں کی تیاری، ماحول کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا کام اور دوسرے تحقیقاتی کام کرے گا۔ |
اسی بارے میں
بھارتی سیارچہ چاند کے مدار میں09 November, 2008 | نیٹ سائنس
انڈیا: چاند مشن کی کامیاب پرواز22 October, 2008 | انڈیا
انڈیا: چاند کے سفر کی تیاری مکمل20 October, 2008 | انڈیا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||