BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 June, 2008, 02:20 GMT 07:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
چاند مِشن کے لیے میزائل پریکٹس
 
تجربے میں استعمال ہونےوالا میزائل
برطانوی مشن سنہ دو ہزار تیرہ میں آلات چاند پر بھیجےگا
برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر مشن کے سلسلے میں تجربات بہت کامیاب ہو گئے ہیں۔

تجربے کے دوران ویلز میں ریت کے ڈھیروں میں تین میزائل داغے گئے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزاء ہیں۔ ریت کے ڈھیروں کو چاند کی سطح کےطور پر استعمال کیا گیا۔

مولارڈ سپیس سائنس لیباریٹری کے پروفیسر ایلن سمتھ مون لائٹ مشن کے سربراہ ہیں۔ یہ مشن سنہ دو ہزار تیرہ میں آلات چاند پر بھیجےگا۔

یہ میزائل ٹکرانے پر پھٹتے نہیں ہیں اور ان کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ٹکرانے پر اس میں آلات محفوظ رہیں۔ مون لائٹ مشن چار ایسے میزائل داغے گا جو کہ چاند کی سطح کے دس فٹ نیچے دھنس جائیں گے۔ ان ’میزائیلوں‘ میں رکھے ہوئے آلات چاند کی زیر زمین دھاتوں کے بارے میں اور دیگر معلومات زمین پر پہنچائے گا۔

تجربے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ ’میزائل‘ چاند کی سطح سے ٹکر کو برداشت کر سکے گا اور آیا اس کے اندر آلات محفوظ رہیں گے۔

پیٹر ٹرس کا کہنا ہے کہ ان تجربات میں ٹکر کے بعد میزائلوں کے اندر آلات محفوظ رہے اس لیے یہ تجربے کامیاب رہے۔

چاند کے بعد ایسی ہی تحقیقی مِشن مشتری کے چاند یورپا، زحل کے چاند ٹائٹن اور اینسلیڈس پر بھیجے جائیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
زہرہ پر کبھی پانی کے سمندر تھے
29 November, 2007 | نیٹ سائنس
چین کاخلائی مشن روانہ
24 October, 2007 | نیٹ سائنس
انسان کبھی مریخ پر جا سکے گا؟
07 October, 2007 | نیٹ سائنس
سپٹنک کی پچاسویں سالگرہ
04 October, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد